لاہور، گنگارام ہسپتال کے ڈاکٹر اور نرسز کے یوٹیلٹی بلز میں اضافہ

لاہور(آئی این پی )لاہور کے گنگارام اسپتال میں ڈاکٹر اور نرسز کے یوٹیلٹی بلز میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔سرکاری ہاسٹلزمیں گیس،بجلی کے بلوں میں 400 فیصد تک اضافہ کردیاگیا،ڈاکٹرزاورنرسز کا بل 500 سے بڑھا کر 1500روپے کردیاگیا،بجلی کے بلوں میں ماہانہ 200 فیصد اضافہ کیا گیا،ہاسٹل کے سوئی گیس چارجز میں 800 روپے اضافہ کیا گیا۔سوئی گیس چارجز 200 روپے سے بڑھاکر 1000 روپے کردئے گئے،اے سی چارجزمیں 8000 روپے اضافہ، 12 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزارماہانہ کردیا گیا،بلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ طبی عملے کاکہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ریلیف دینے کے بجائے بلوں میں اضافہ زیادتی ہے۔