ٹماٹر 150، پیاز 250، ہری مرچ کی قیمت 400 روپے تک آ گئی
مالٹا 400 اور لیمن 500 تک ،مزید گاڑیاں آنے پر مزید کمی متوقع
پاراچنار(خصوصی رپورٹ)پاراچنار میں گزشتہ دنوں بڑی گاڑی پہنچنے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے۔پارا چنار میں ٹماٹر 150، پیاز 250، ہری مرچ کی قیمت 800 سے 400 روپے پر آگئی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر آٹا مہنگا ہو کر 40 کلو بوری کی قیمت 9500 روپے پر پہنچ گئی۔شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی آگئی ہے، مالٹا 600 سے 400 اور لیمن 800 سے 500 روپے تک آ گئے ہیں۔سبزی منڈی کے صدر محسن علی کا کہنا ہے کہ مزید گاڑیاں آنے پر نرخوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ادھر صوبائی مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاراچنار امن معاہدے کی رو سے قیام امن کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بنکرز کی مسماری کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ایم این اے حمید حسین کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہے۔