سبزیوں ،چکن کی قیمتوں میں اضافہ

 29 روپے اضافے کے بعد چکن کی قیمت 548روپے کلوتک جاپہنچی ، انڈوں کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ 

 لاہور( خصوصی رپورٹ)چکن مزید 29روپے کلو مہنگاہوگیا، اضافے کے بعد قیمت 548روپے کلو تک پہنچ گئی ، تین سبزیاں سرکاری ریٹ لسٹوں میں بھی مہنگی فروخت ہونے لگیں ، بنیادی سبزیوں میں پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 160 روپے تک ٹماٹر سرکاری قیمت 190 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 240 روپے فی کلو تک جبکہ ادرک تھائی کی سرکاری قیمت 330 روپے مقرر کردی گئی ، مارکیٹ میں ادرک 450 روپے کلو تک ،سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو کردی گئی ، ریٹیل مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک اورلہسن چائنہ 10 روپے بڑھ کر سرکاری قیمت 595 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 700 روپے فی کلو تک ،میتھی 5 روپے مہنگاکرکے سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت 65 روپے کلو مقرر کی گئی ، مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو اوربینگن 2 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 100 روپے فی کلو تک ? جبکہ فارمی انڈے بھی مزید مہنگے1 روپیہ بڑھاکر229 روپے درجن مقرر ، مارکیٹ میں350 روپے درجن میں بک رہے۔