سبزیوں کی قیمتوں میں 10فیصد خودساختہ اضافہ

 پیاز 100، ٹماٹر 120، لہسن 650، ادرک 450 کلو بکنے لگا 
 لاہور(خصوصی رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ،شہر کی منڈیوں مہں مہنگائی شاکس لگنے لگے، تمام سبزیوں کی قیمتوں دس روپے کلو تک اضافہ جنکہ آنیوالے دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا،منڈیوں اور بازاروں میں سبزیاں کے نرخوں میں 10 روپے تک خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے ،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 5 سبزی کے نرخ میں اضافہ کردیا گیا ہے ،پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 60 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 100 روپے تک ،ٹماٹر 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 75 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 120 روپے فی کلو تک ، لہسن سرکاری قیمت 500 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 650 روپے فی کلو تک ،ادرک سرکاری قیمت 285 روپے مقرر کردی گئی ،? مارکیٹ میں ادرک 450 روپے کلو تک، لیموں چائنہ 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 65 روپے کلو کردی گئی ، ریٹیل مارکیٹ میں 110 روپے فی کلو تک ،بند گوبھی 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 45 روپے کلو مقرر کردی گئی ، تاہم فروخت 70 روپے تک ، مٹر 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 85 روپے کلو مقرر ، پرچون میں فروخت 180 روپے فی کلو تک اور میتھی 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ 60 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 100 روپے کلو تک بک رہی ہے۔