عالمی کشیدگی میں کمی ،خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی

    لندن (آئی این پی )روس یوکرین اور مشرق وسطی کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے ۔برینٹ فیوچر 14 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 74.29 ڈالر فی بیرل پر رہا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 22 سینٹ یا 0.3 فیصد کم ہو کر 70.18 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔  برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمتوں میں 2 ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی،