توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کیخلاف پیکا مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف درج ہوا۔مقدمہ تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی، اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔