25دن، 8112 اشتہاری گرفتار

 گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 2445، بی کے 5667 اشتہاری شامل :ترجمان پنجاب پولیس 
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویڑن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 25 دنوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 8112 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 2445، بی کیٹیگری کے 5667 اشتہاری شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے 3316 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے۔ گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 628 اور بی کیٹیگری کے 2691 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ اسی طرح دوران آپریشنز 1691 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتارکیے گئے۔ اے کیٹیگری کے 701 اور بی کیٹیگری کے 990 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب 05 اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 25 دنوں میں صوبائی دارلحکومت لاہور میں 1555 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے جبکہ 1267 عدالتی مفرور اور 730 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مئوثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آر پی اوز ،ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں