44 فیصد افراد حکومت،پی ٹی آئی مذاکرات کے حامی، گیلپ سروے

کراچی(خصوصی رپورٹ)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دئیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔