سروے میں18فیصد نے رکشائوں ،17فیصد نے بسوں، ویگنوں میں بالکل سفر نہ کرنے کا کہا
لاہور(آئی این پی )47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے کیا گیا ۔سروے کے مطابق رکشا، بس اور ویگن میں سفر سے پاکستانیوں کی اکثریت مانوس ہے، 80 فیصد نے رکشائوں، 79 فیصد نے بسوں اور ویگن میں سفر کرنے کا بتایا۔18 فیصد نے رکشائوں اور 17 فیصد نے بسوں، ویگنوں میں بالکل سفر نہ کرنے کا کہا۔اس سوال پر کہ ٹرین میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا؟ 47 فیصد پاکستانیوں نے اثبات میں جواب دیا، لیکن 47 فیصد نیکہا کہ انہوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا۔بالائی علاقوں میں استعمال ہونے والی کیبل کار یا ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا 14 فیصد پاکستانیوں نے کہا جبکہ 73 فیصد پاکستانیوں نے انکار کیا اور کہا کہ اب تک ڈولی لفٹ استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔