اسلام آباد(آئی این پی )پاکستانی عوام کی اکثریت بین الاقوامی امن فورس (آئی ایس ایف) میں پاکستان کے کردار کی حامی ہے جبکہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت پر غیر یقینی کی صورت حال ہے۔گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق پاکستانی عوام میں غزہ کے لیے گہری ہمدردی پائی جاتی ہے اور اکثریت پاکستان کے کردار، حتی کہ فوجی شمولیت کی بھی حمایت کرتی ہے، بشرطیکہ یہ اقدام فلسطینی قیادت کی درخواست، مسلم ممالک کے مشترکہ فریم ورک اور اقوام متحدہ کی منظوری کے تحت ہو۔سروے کے مطابق غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کی تجویز کو واضح اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔نتائج کے مطابق 73 فیصد شرکا نے مسلم ممالک پر مشتمل بین الاقوامی امن فورس کے تحت پاکستانی فوجی دستوں کو غزہ بھیجنے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ صرف 6 فیصد شرکا نے فوجی دستے غزہ بھیجنے کی مخالفت کی جبکہ 16 فیصد افراد نے اس حوالے سے واضح رائے کا اظہار نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران 64 فیصد شرکا نے فوج کی تعیناتی کے لئے مسلم ممالک کے مشترکہ اتحاد کو لازمی قرار دیا