جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت سماعت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ملزمان کے خلاف کافی شواہد ہونے اور فرد جرم عائد ہونے کا موقف اپنایا۔ استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ دونوں ملزمان نے 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی، جو عدالت نے مسترد کر دی۔