ٹرمپ انتظامیہ کی 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخی، جرائم کی بنیاد پر اقدامات

ٹرمپ انتظامیہ کی 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخی، جرائم کی بنیاد پر اقدامات

 ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔

سینئری امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ان ویزوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات میں جرائم، خصوصاً تشدد، چوری، اور نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمات شامل ہیں۔اہلکار کے مطابق، 16,000 ویزے نشے میں ڈرائیونگ کے الزامات کی بنیاد پر منسوخ کیے گئے ہیں، جبکہ 12,000 ویزے تشدد کے مقدمات کی وجہ سے منسوخ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، قانون کی خلاف ورزی اور ویزہ کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے اگست میں 6,000 طلبہ کے ویزے بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ، چارلی کرک پر حملے کے بعد اشتعال انگیز پوسٹس کرنے پر گزشتہ ماہ 6 ویزے بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات امریکی قانون کی خلاف ورزیوں اور قومی سلامتی سے متعلق تشویشات کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔