صرف فوٹوسیشن کیلئے مذاکرات میں نہیں بیٹھ سکتے:بیرسٹرگوہر

 زیادتیوں اورمینڈیٹ چوری کے باوجود حکومت کیساتھ نیک نیتی سے بیٹھے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہیکہ کمیشن نہیں بنے گا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف فوٹوسیشن کے لیے تو نہیں بیٹھ سکتے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج سے متعلق مقدمے میں پیش ہوئے، کئی وکلا پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے، جج صاحب نیکہا امید ہے آئندہ تاریخ پرکیس ختم ہوجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے، بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کرلیے تھے اور تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جس طریقے سے سزائیں دی گئیں سب کے سامنے ہے، ان سب چیزوں کے باوجود بانی نے دو مطالبات پر مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کوکہا 7 دن میں کمیشن بنانے یا نہ بنانے کا اعلان کریں، کمیشن میں یہ بھی طیہونا تھا کہ اس میں ججزکون سے ہیں، ٹی او آرز کون سے ہوں گے لیکن حکومت کی طرف سیکچھ بھی نہیں ہوا جو ثابت کرتاہیکہ کمیشن بنانیکی نیت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن نہیں بنیگا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھ سکتے، تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنا چاہتی ہے ، بانی نے خود اس کو شروع کیا اور سب سے پہلے کمیٹی بانی نے بنائی۔