واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا پر اپنا موقف بدلتے ہوئے کہا زیادہ امکان یہ ہے کووڈ چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سی آئی اے ترجمان نے اس دعوے کے بارے میں مکمل یقین کا اظہار کیے بغیر بتایا ہے کہ وائرس جانور سے منتقل ہونے اور تحقیقی مرکز سے نکلنے کے دونوں پہلوں پر کام جاری ہے