ہیلتھ یونیورسٹی:15 اپریل سے جدید تشخیصی لیبارٹری کا آغاز

لاہور (کرائم رپورٹر  ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز 15 اپریل سے اپنی جدید تشخیصی لیبارٹری کا آغاز کرے گی جو عوام کو معیاری اور قابلِ اعتماد تشخیصی سہولیات کم قیمت پر فراہم کرے گی۔ یہ لیبارٹری جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق خدمات فراہم کرے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا ہے کہ لیبارٹری پنجاب حکومت کے اس وڑن کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے کہ ہر شہری کو مالی حیثیت سے قطع نظر معیاری صحت کی سہولت ملے۔