بھارت نے 24ہوئی اڈے بند کردئیے، فلائٹ آپریشنز معطل

 شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور سری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں آج تک بندرہیں گی،وزارت ہوابازی 
نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔امریکی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ شامل ہے۔