ٹینکر بریک فیل ہو جانے کے باعث بے قابو ہوگیا ‘ درجنوں گاڑیاں لپیٹ میں آگئیں
لاگوس (آئی ا ین پی )نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرک بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا ، جس کے بعد اس حادثے کی لپیٹ میں درجنوں گاڑیاں بھی آگئیں۔نائیجیرین روڈ سیفٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔