جنرل کین ایران پر ممکنہ حملے کے مختلف عسکری آپشنز پر غور کر رہے ہیں: سی این این رپورٹ
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیئل کین ایک مشکل توازن قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں ایک طرف وہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے منصوبے تیار کر رہے ہیں اور دوسری جانب صدر ٹرمپ کے ساتھ براہِ راست تصادم سے گریز بھی چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنرل کین ایران پر ممکنہ حملے کے مختلف عسکری آپشنز تیار کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے اعلی حکام کو روایتی پینٹاگون کانفرنس روم کے بجائے خفیہ طور پر اپنے دفتر بلا کر مشاورت کر رہے ہیں تاکہ معلومات کے افشا کا خطرہ کم رہے۔