کراچی (آئی این پی )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج 8 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں ۔بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا ہیکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔