کرم میں امن صرف دستخط سے نہیں معاہدے پر عمل سے آئے گا:چیف سیکرٹری پختونخوا

 کوہاٹ (آئی این  پی )چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ کرم میں امن صرف دستخط سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا۔کرم میں قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جرگہ ہوا جس میں لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ امن صرف دستخط کرنے سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے آئے گا