اسلام آباد (آئی این پی )سرمایہ کاروں کا حکومت کی کاروباری پالیسیوں پر اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ملکی معاشی استحکام کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشیں کامیاب نتائج دے رہی ہیں اور ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں41فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ سرمایہ کاری 1.6ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی استحکام کے لیے دفاع، آئی ٹی و توانائی سمیت مختلف ترجیحی شعبوں میں تیز رفتار منظوریوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔