اسلام آبادہائیکورٹ کاپی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج پرحکم نامہ جاری ،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز کو طلب کر لیا

پی ٹی آئی احتجاج   پولیس کاکریک ڈاؤن تین حصار میں ریڈ زون کی سیکیورٹی
27 ستمبر پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج  ، راستوں کی ممکنہ بندش کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے احکامات  ، افسران کے تقرر و تبادلے بھی احتجاج کے پیش نظر کئے گئے،دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی نفری طلب کی جائے گی:پولیس ذرائع
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج : اسلام آباد پولیس  نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ۔27 ستمبر پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج  ،اسلام آباد پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں۔راولپنڈی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس ذرائع  کے مطابق راستوں کی ممکنہ بندش کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے احکامات جاری  ہے۔ افسران کے تقرر و تبادلے بھی احتجاج کے پیش نظر کئے گئے۔دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی نفری طلب کی جائے گی۔مظاہرین کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔تین حصار میں ریڈ زون کی سیکیورٹی تعینات ہو گی،آئی جی اسلام آباد کمانڈ اینڈ کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر سے صورتحال مانیٹر کریں گے۔جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جبکہ معاملے کی سماعت کیلئے 3 رکنی لارجر بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔لارجر بنچ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بھی شامل ہوں گے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے گزشتہ سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) کو  آج ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔