نمبرداری کے معاملہ پر نوجوان پر وحشیانہ تشدد ،ویڈیو وائرل

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کینواحی  گاؤں 63 ای بی میں نمبرداری کے معاملہ پر حمایت کرنے کی رنجش پر چار ملزموں کا  نوجوان پر وحشیانہ  تشدد ،وائرل ویڈیو میں  ملزم واضح ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہ کرسکی۔ 4 ملزم نوجوان پر پلاسٹک کے پائپوں سے  تشدد  کرتے رہے۔ نوجوان وقاص چیختا چلاتا ، دہائیاں دیتا رہامگر کسی نے ایک نہ سنی۔سٹی پولیس نے تشدد کرنے والے 4 ملزموں کیخلاف  مقدمہ درج کرلیا۔