کیفے میں لڑکی پر خواتین اور نوجوان کا وحشیانہ تشدد، ناخن اکھڑ گئے

کراچی(آئی این پی )کراچی میں بخاری کمرشل پر واقع ایک کیفے میں چار خواتین اور ایک نوجوان کی جانب سے ایک لڑکی پر وحشیانہ تشدد کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس شدید تشدد کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی کے ہاتھ کی انگلی کا ناخن بھی اکھڑ گیا۔متاثرہ لڑکی غیدا فہد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ حملے کے وقت اپنی دوست ایمان کے ساتھ کیفے میں ڈنر کر رہی تھیں