بلاول بھٹو کی ہدایت پر انفارمیشن بیورو میں نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائی:شہزادسعید

 تمام ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری 15دن میں ڈپٹی سیکرٹریوں کے عہدے پر کرنے کیلئے سفارشات بھیجیں 
لاہور(خصوصی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے تمام ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹریز کو 15دن میں ڈپٹی سیکرٹریز کے خالی عہدے پر کرنیکی سفارشات بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ وسطی پنجاب کے 972عہدیدار ملکر چلیں تو بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں وسطی پنجاب کے ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹریز کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کر رھے تھے‘انہوں نے نو منتخب ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ،ڈویڑنل،ڈسٹرکٹ اور تحصیل سیکرٹری اطلاعات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر انفارمیشن بیورو میں نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ہر ٹول کیلئے ہر انفارمیشن سیکرٹری 3 ڈپٹی سیکرٹریز(پر نٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا) کا تقرر کر سکے گا،انفارمیشن بیورو کا اجلاس آئندہ ماہانہ بنیادوں پر یقینی بنائیں گے۔شہزاد سعید چیمہ نے شرکاء￿  کو کہا کہ پارٹی قیادت کی سوشل میڈیا پوسٹس ری ٹویٹ کرنا عادت ثانی بنانا ہو گا،جلدڈویڑنل ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل سیکرٹریز کا گروپ بنا رھے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نایاب جان نے کہا کہ انفارمیشن بیورو میں رابطہ کاری اور ٹیم ورک کو مضبوط و مستحکم کرنیکی ضرورت ہے،نئے عہدیداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامز کرائے جائیں۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احسن رضوی نے کہا کہ قیادت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پارٹی کی پوسٹس اپ ڈیٹ ہونی چاہیں،صرف انفارمیشن سیکرٹریز پر مشتمل گروپ تشکیل دیا جائے۔فائزہ ملک نے کہا کہ نامزدگیوں کی سفارشات پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنا ہو گی،اجلاس میں شریک سیکرٹیریز اطلاعات نے بیورو کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں