بھینس اور بیل کے کمرے میں گھس آنے پر خاتون 2 گھنٹے کیلئے الماری میں بند

 نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارت میں ایک آوارہ بیل اور بھینس کے گھر میں گھس آنے پر خاتون نے خود کو الماری میں بند کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فریدآباد کے علاقے ڈبوا کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں آوارہ بیل اور بھینس نے گھس کر گھر والوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔سپنا نامی خاتون گھر میں اپنی عبادت میں مصروف تھی، جب ایک آوارہ بیل اور بھینس گھر میں داخل ہوئے اور کمرے میں گھس گئے جس پر ڈر اور خوف میں مبتلا سپنا نے خود کو الماری میں بند کرلیا۔کتے کی آواز سن کر دونوں جانور گھر سے باہر نکل گئے، جانوروں کو گھر سے نکالنے کیلئے پڑوسیوں کو 2 گھنٹے کا وقت لگا اور اتنی دیر سپنا الماری میں ہی بند رہی۔