پاک افغان سرحد کے باجوڑ سیکٹر کے قریب پاک فوج نے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک دہشتگرد کو زندہ گرفتار کیا گیا، جس نے اپنا نام عبداللہ بتایا۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف آپریشن غضب للحق شروع کر رکھا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہو گئے جبکہ 100 سے زائد طالبان ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔مزید بتایا گیا کہ افغان طالبان نے سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاک فوج نے ناوگئی سیکٹر (باجوڑ)، تیراہ (خیبر) اور چترال سیکٹر میں بھرپور کارروائی کی۔ چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔