چین میں خطرناک وائرس تیزی سے پھیلنے لگا :ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

ایچ ایم پی وی میں نزلے جیسی علامات عام ہیں اور یہ کورونا جیسی علامات بھی پیدا کر سکتا ہے،رپورٹ
 بیجنگ(آئی این پی )چین میں کورونا کے 5سال بعد ایک اور خطرناک وائرس ہیومن میٹاپنیو وائرس (HMPV)تیزی سے پھیلنے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں ، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایچ ایم پی وی میں نزلے جیسی علامات عام ہیں اور یہ کورونا جیسی علامات بھی پیدا کر سکتا ہے ۔ چین میں صحت سے متعلق حکام وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔