وزیرِ داخلہ سندھ کا جائے حادثہ پر کوئیک رسپانس کیلئے جامع ایس او پیز بنانے کا حکم

کراچی(آئی این پی )سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ہدایت د ی ہے ہے کہ  ماضی کے واقعات اور حادثات کے پیشِ نظر ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، جائے حادثہ پر کوئیک رسپانس کے لیے جامع ایس او پیز بنائے جائیں۔سندھ کے وزیرِ داخلہ کی زیرِ صدارت سیکیورٹی تھریٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ اور دیگر شرکا نے وزیرِ داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر زیادہ رش کی وجہ سے سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہو گا، ایئر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر ایک سے دو افراد کی اجازت ہو گی۔وزیرِ داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کو قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے روابط کو مضبوط بنانا ہو گا،