کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی زوما مل گئی ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ زوما کے ڈی این اے کی جانچ کرنی ہے اور چشم دید گواہان کے بیانات بھی ضروری ہیں۔ اس لیے ملزم کا مزید ریمانڈ درکار ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم بہت چالاک ہے اور ہائی کورٹ کے حکم پر اس کا میڈیکل ہو چکا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے اور ملاقاتوں کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے تفتیش میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔