مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ جاری، جسم پر سرخ نشانات کی تصدیق

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ جاری، جسم پر سرخ نشانات کی تصدیق

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، جس میں اس کی جسمانی حالت اور ممکنہ چوٹوں کی تفصیلات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان کو 3 بج کر 55 منٹ پر میڈیکو لیگل کے لیے جناح اسپتال لایا گیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر امیر علی نے ملزم کو ہتھکڑی کے ہمراہ پیش کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ:ملزم ارمغان کی حالت بہتر تھی اور وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔اس کا بلڈ پریشر نارمل تھا، اور وہ بات چیت کر رہا تھا۔میڈیکل معائنے میں ملزم کی کمر کے نچلے حصے پر سرخ نشانات پائے گئے۔اس کے کانوں کے پیچھے اور کہنیوں پر بھی کسی سخت چیز سے چوٹ لگنے کے سرخ نشانات موجود تھے۔یہ رپورٹ کیس کی تحقیقات میں اہمیت رکھتی ہے اور اس سے ممکنہ تشدد یا بدسلوکی کے پہلوؤں پر روشنی پڑ سکتی ہے۔