وسیم اکرم کا نام طلاق یافتہ افراد کی فہرست میں دیکھ کر شنیرا برہم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)دْنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے لقب سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کا نام طلاق یافتہ افراد کی فہرست دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک سوشل میڈیا پیج نے مختلف ممالک کی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے 12 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی طلاق ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اس فہرست میں پاکستانی سابق کپتان فاسٹ بالر وسیم اکرم اور بھارتی کھلاڑی انیل کمبلے کے نام بھی شامل ہیں جنہیں کوئی طلاق نہیں ہوئی ہے۔سوشل میڈیا کی مذکورہ پوسٹ نے سماجی کارکن اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ کی توجہ فوراً حاصل کر لی۔شنیرا اکرم نے جھوٹی خبریں پھیلانے پر سوشل میڈیا پیج کو ا?ڑے ہاتھوں لے لیا اور پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے ان پر برس پڑیں۔انہوں نے جھوٹ پر مبنی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بلاشبہ ا?پ لوگ ہر چیز سیاق و سباق سے ہٹ کر لکھتے ہیں، صرف یہی نہیں ا?پ لوگ درست اور قابلِ اعتماد معلومات سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی خبروں کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق پر بھی زور دیا ہے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993ء￿  کو پسند کی شادی کی تھی۔ماہرِ نفسیات ہما مفتی انگلش لٹریچر اور سائیکالوجی میں ماسٹر تھیں، انہوں نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل اسپتال میں بھی کام کیا، تاہم 2009ء￿  میں ہما اکرم 42 سال کی عمر میں علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔لیجنڈ کرکٹر نے 2013ء  میں آسٹریلوی نڑاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014ء￿  میں ہوئی تھی۔دوسری جانب بھارتی کھلاڑی انیل کمبلے نے 1999ء میں طلاق یافتہ چیتنا رامتیرتھا سے پسند کی شادی کی تھی، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا مایاس کمبلے اور بیٹی سواستی کمبلے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی نے سوتیلی بیٹی ارونی کو بھی گود لیا ہے۔