لاہور (سپورٹس ڈیسک) کرکٹر عماد وسیم کی بے وفائی کی تمام تفصیلات سامنے آ گئیں۔سابق بیوی نے وہ بھی بتا دیا جو اب تک کسی کو معلوم نہیں تھا۔ ثانیہ اشفاق نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے تیسرے بچے کے حمل کے دوران بھی عماد وسیم کی بے وفائی کا سامنا کرتی رہیں۔ عماد وسیم سے کئی سال کی رفاقت کے دوران تین بچے پیدا ہونے کے بعد اچانک طلاق کا سامنا کرنے والی ثانیہ اشفاق نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ عماد وسیم حمل کے دوران ان کو انگلینڈ لے گئے تھے، بچے بھی ساتھ تھے۔ انگلینڈ پہنچ کر عماد وسیم نے ان کو والدہ کے گھر چھوڑ کر کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ وقت کے لیے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ ثانیہ اشفاق نے بتایا کہ بعد میں عماد وسیم نے ان سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ یہ اس وقت ہوا جب وہ اپنے تینوں بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر موجود تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس دوران عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔ انہوں نے طلاق سے پہلے ہی دوسری عورت سے تعلق قائم کرلیا تھا۔ ثانیہ اشفاق نے انکشاف کیا کہ جب عماد وسیم اور نائلہ راجہ کے مبینہ تعلقات سامنے آئے تو کئی لوگوں نے انہیں پیغامات بھیجے اور نائلہ کے بارے میں انکشافات کئے لیکن میں جانتی ہوں کہ ذمہ داری صرف نائلہ پر نہیں بلکہ عماد وسیم پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ثانیہ نے بتایا کہ طلاق کا نوٹس ملنے کے باوجود وہ پاکستان واپس آئیں تو ان کو امید تھی کہ اپنے بچے کو دیکھنے کے بعد عماد وسیم کے دل میں نرمی پیدا ہو چکی ہو گی، لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔ ثانیہ نے بتایا کہ میں نے آخری وقت تک شادی کو بچانے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم نے نہ میری، نہ ہی بچوں کی زندگیوں کو کوئی اہمیت دی، اس نے شادی کو برقرار رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ دلچسپ بات ہے کہ ثانیہ اشفاق کے انکشافات کے جواب میں عماد وسیم کے پاس بے وفاقی کے متعلق بتانے کو کچھ نہیں نکلا نہ ہی نائلہ راجہ نے جواب دیا۔