جو لڑکی باہر سے مضبوط دکھائی دیتی تھی وہ اپنے مشکل دنوں میں اندر سے بہت ٹوٹ چکی تھی
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان مایا خان نے طلاق یافتہ خواتین کے نام خصوصی پیغام شیئر کر دیا۔مایا خان اس وقت غیر شادی شدہ ہیں، تاہم وہ ماضی میں ایک ناکام شادی اور تلخ طلاق کے تجربے سے گزر چکی ہیں۔حال ہی میں مایا خان نے طلاق یافتہ خواتین کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ۔اپنے پیغام میں مایا خان نے کہا ہے کہ خود کو سزا دینا بند کر دیں، اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا آسان نہیں ہوتا، اکثر ہمارے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ آخر ہم اتنا غلط فیصلہ کیسے کر سکتے تھے؟ انہوں نے مزید کہا کہ جو لڑکی باہر سے مضبوط دکھائی دیتی تھی وہ اپنے مشکل دنوں میں اندر سے بہت ٹوٹ چکی تھی، لیکن اب بس، یہ یاد رکھیں کہ ایک غلط فیصلہ ہمیں تجربہ دے جاتا ہے، قیمتی سبق سکھاتا ہے اور پہلے سے زیادہ سمجھدار بنا دیتا ہے۔مایا خان نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات یہ تجربہ ایک نعمت ثابت ہوتا ہے، کیونکہ طویل مدت میں یہی تجربہ ہمارے کام آتا ہے، اس لیے خود کو کوسنا اور خود کو سزا دینا چھوڑ دیں۔،ماضی کے تجربات سے سبق سیکھیں اور انہی کی بنیاد پر اپنی زندگی کے اگلے باب کو بہتر انداز میں تعمیر کریں۔