لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سے شہری نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک میں اطلاع دی کہ اس کے غیر ملکی دوست کو خون کی اشد ضرورت ہے۔ورچوئل بلڈ بینک آفیسر نے سیف سٹی بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر کی تلاش کی۔ورچوئل بلڈ بنک نے ڈونر میچ ہونے پر غیر ملکی شہری کو خون عطیہ کروایا۔ غیر ملکی شہری نے بروقت امداد ملنے پر سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔