اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوںکا عالمی دن آج14جون کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدناگہانی آفات اور حادثات کی شکل میں خون کی ضرورت اور مفت خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقررین انسانی زندگی کیلئے خون اور خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔