لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، بہاولپور اور اوکاڑہ میں لائن لین کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ چالان کیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائن لین کی پابندی کے سخت احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔رواں ماہ لائن لین کی خلاف ورزی پر 58 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے۔ لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، بہاولپور اور اوکاڑہ میں لائن لین کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ چالان کیے گئے۔