لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف 29 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ تیز رفتاری کے مرتکب 6 ہزار سے زائد شہریوں کو بھی قانون کے مطابق جرمانے کیے گئیڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں، جن کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے انہوں نے بتایا کہ مؤثر لا انفورسمنٹ کے باعث ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ٹریفک قوانین کی پابندی ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہیحادثات کی روک تھام کے لیے جاری آپریشن مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا، اور کسی کو بھی سڑکوں پر غفلت کا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔