ماسکو: روسی ماہی گیر رومن فیڈورٹسوو نے سمندر کی گہرائیوں سے ایک ایسی عجیب و غریب مخلوق دریافت کی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اس مخلوق کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین حیرت اور خوف میں مبتلا ہو گئے۔یہ مخلوق سرمئی رنگ کی اور پھولی ہوئی نظر آتی ہے، جس کے بارے میں رومن فیڈورٹسوو نے وضاحت کی ہے کہ یہ "اسموتھ لمپ سکر" (Smooth Lump Sucker) نامی مچھلی ہے۔ یہ مچھلی گہرے سمندری پانی میں پائی جاتی ہے اور اس کی لمبائی ایک فٹ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے:
رومن فیڈورٹسوو نے جب اس عجیب مخلوق کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو صارفین نے حیران کن تبصرے کیے۔ایک صارف نے تبصرہ کیا، "اب یقین آ گیا کہ خلائی مخلوق واقعی موجود ہے!"دوسرے صارف نے مذاقاً کہا، "اسے مار کر جلا دو، اور دوبارہ ایسی کوئی مخلوق نہ پکڑو!"کچھ صارفین نے اس مخلوق کو "میگا مائنڈ" نامی مشہور کارٹون ولن سے تشبیہ دی، جبکہ کچھ نے اسے "ہیری پوٹر" کے مشہور کردار "ڈارک لارڈ" جیسا قرار دیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رومن فیڈورٹسوو نے سمندر کی گہرائی سے عجیب مخلوقات دریافت کی ہیں۔ وہ ماہی گیری کے دوران ملنے والی نایاب سمندری حیات کی تصاویر اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں، جو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں وائرل ہو جاتی ہیں۔