سمندر کی گہرائی میں انسانی آنکھ والی خوفناک مخلوق کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

سمندر کی گہرائی میں انسانی آنکھ والی خوفناک مخلوق کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

ویب ڈیسک: سمندر کی گہرائیوں میں موجود خوفناک مخلوق ہمیشہ سے ہی انسانوں کے لیے تجسس کا باعث رہی ہے، اور حال ہی میں ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے جس میں قدیم، خوفناک شارک دکھائی گئی ہے۔

او شین ایکس کی جانب سے یوٹیوب پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں ووپر شارک کا ایک دل دہلا دینے والا کلپ شامل تھا۔ ویڈیو کی ابتدا میں اس میں ریت میں چھپے ہوئے جانور کی حرکت واضح نہیں تھی، لیکن جیسے ہی مخلوق سامنے آئی، اس میں ایک بڑی سانپ نما چیز دکھائی دی، جس کے بعد ووپر شارک کا سر نمودار ہوا۔ اس شارک کے ساتھ اس کی انسانوں جیسی آنکھ بھی دکھائی گئی، جو دیکھ کر صارفین میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے انٹرنیٹ صارفین میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، کیونکہ سمندر کی گہرائیوں میں موجود ایسی مخلوق کا انکشاف واقعی میں انسانوں کے لیے حیرت انگیز اور خوفناک ہے۔ سمندری حیات کی یہ ایسی تصاویر ہیں جو انسانوں کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والے راز کی طرح ہیں، جنہیں جاننا انسان کی زندگی میں ایک نیا چیلنج بن سکتا ہے۔
 

شیئر کریں: