رواں مالی سال کے 7 ماہ: کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال کے 7 ماہ: کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جولائی تا جنوری معاشی اشاریے بہتری کی عکاسی کر رہے ہیں۔

اہم اعداد و شمار:
ترسیلات زر: 25.2 فیصد اضافہ
برآمدات: 9.7 فیصد اضافہ
درآمدات: 16.8 فیصد اضافہ
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ: 68 کروڑ ڈالر سے زائد سرپلس
اسٹیٹ بینک ذخائر: 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.2 ارب ڈالر
ایف بی آر محصولات: 26.2 فیصد اضافہ (جولائی تا دسمبر)
نان ٹیکس آمدنی: 82 فیصد اضافہ
مالی خسارہ: 36.1 فیصد کمی (جولائی تا دسمبر)
مہنگائی: 28.7 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد
بیرون ملک ملازمت: جنوری 2025 میں 63 ہزار پاکستانی روانہ ہوئے
معاشی بہتری کے اثرات
رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر مستحکم رہی اور بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔