پاکستان کی برآمدات میں امریکا سرفہرست، تجارتی سرپلس 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا

پاکستان کی برآمدات میں امریکا سرفہرست، تجارتی سرپلس 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا

وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن کر سامنے آیا ہے، گزشتہ چار سال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرپلس 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

چار سالہ تجارتی اعداد و شمار
کل برآمدات (4 سال): 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز
کل درآمدات (4 سال): 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز
گزشتہ مالی سال (25-2024):
امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات: 5 ارب 84 کروڑ ڈالرز
امریکا سے درآمدات: 1 ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز
تجارتی سرپلس: 4 ارب 9 کروڑ ڈالرز
مالی سال (24-2023):
برآمدات: 5 ارب 29 کروڑ ڈالرز
درآمدات: 1 ارب 26 کروڑ ڈالرز
تجارتی سرپلس: 4 ارب 2 کروڑ ڈالرز
مالی سال (23-2022):
برآمدات: 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز
درآمدات: 2 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز
تجارتی سرپلس: 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز
مالی سال (22-2021):
برآمدات: 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز
درآمدات: 3 ارب 76 کروڑ ڈالرز
تجارتی سرپلس: 3 ارب 7 کروڑ ڈالرز
ذرائع کے مطابق امریکا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے مثبت پیش رفت ہیں، جو مستقبل میں مزید مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔