ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 33.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ برآمدات 1.69 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ اس سے قبل جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.27 ارب ڈالرز تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جون 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.53 ارب ڈالرز رہی تھیں، جبکہ جولائی 2022 میں یہ رقم 1.48 ارب ڈالرز اور جولائی 2021 میں 1.47 ارب ڈالرز تھی۔اس ترقی کے پیچھے مختلف معاشی اقدامات اور صنعت میں بہتری کو اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہونے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ یہ مثبت رجحان ملکی معیشت کے استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔