آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔
انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ نے افغانستان کے خلاف 98 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جو اس ٹورنامنٹ کی 11ویں سنچری تھی۔ یہ کسی بھی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 2002 اور 2017 کے ایڈیشنز میں 10 سنچریاں بنی تھیں۔اب تک ٹورنامنٹ میں 8 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں نیوزی لینڈ کے ول ینگ اور ٹام لیتھم، بنگلہ دیش کے توحید ہردوئی، بھارت کے شبمن گل، جنوبی افریقہ کے رائن ریکلٹن، انگلینڈ کے بین ڈکٹ اور جو روٹ، آسٹریلیا کے جوش انگلس، بھارت کے ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، اور افغانستان کے ابراہیم زادران سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے، اور ابھی مزید میچز باقی ہیں، جس سے سنچریوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔