آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان بھی جلوہ گر ہیں۔
اس پرومو میں پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ بھارت کے ہاردیک پانڈیا، افغانستان کے سینئر کھلاڑی محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ ایونٹ کرکٹ کے عالمی شائقین کے لیے بڑی کشش کا باعث بنے گا اور عالمی سطح پر دلچسپی کا مرکز بنے گا۔