ریاض(یواین پی)سعودی عرب نے شام میں دو روزہ نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہی۔وزارت خارجہ نے بیان میں امید ظاہر کی یہ کانفرنس شامی عوام کی امنگوں کے حصول اور ان کے قومی اتحاد کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔بیان میں شام کے ریاستی اداروں کی تعمیر، اپنے شہریوں کے لیے استحکام اور خوشحالی کے حصول کی کوششوں کیلیے سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔