لاہور (آئی این پی ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی، یومیہ اجرت، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران اور ملازمین کو بونس ملے گا۔اس میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورومیں مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو کوئی بونس نہیں دیا جائے گا۔بونس کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے جاری کیا گیا ۔