واشنگٹن (آئی این پی ) مردوں کو لوٹنے والی خاتون میکسیکو میں گرفتار ہوگئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ارورہ فیلپس مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے مردوں کو اپنے جال میں پھنساتی اور پھر انہیں بیہوشی کی ادویات دے کر ان کے پیسے چرا کر رفو چکر ہو جاتی تھی۔ایف بی آئی نے درخواست کی ہے کہ جو افراد ان کے رومانس سکینڈل کا شکار ہوئے ہیں وہ سامنے آئیں تاہم، ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق 43سالہ ارورہ فیلپس نے متاثرہ افراد کو بیہوشی کا ٹیکا لگا کر ان کی گاڑیاں چوری کیں، بینک اکائونٹس سے رقم نکالی اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے لگژری اشیاء اور سونے کی خریداری کی۔