گھر لوٹنے والی لڑکی آشنا سمیت گرفتار

 شادی شدہ لڑکی نے آشنا کے تھا ملکر واردات کی ، مشکوک حرکات پر چیکنگ کی تو پکڑی گئی: ترجمان موبائل سکواڈ
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ ناکہ بابو صابو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میانوالی اپنے ہی گھر میں واردات کرنیوالی لڑکی آشنا سمیت گرفتار کر لی ترجمان موبائلز اسکواڈ کے مطابق ناکہ پر موجود جوانوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں جوڑے کو مشکوک حرکات پر چیک کیالڑکی شادی شدہ ہے،اپنے آشنا کیساتھ ملکر گھر میں واردات کی دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں،قبضہ سے 3 تولہ طلائی زیورات 6 لاکھ کیش برآمد کر لیا گیالڑکی اور اس کے آشنا پر میانوالی کے تھانہ موسی خیل میں مقدمہ درج ہیڈی ایس پی مبشر اعوان نے میانوالی پولیس کو لڑکی اور ساتھی کی گرفتاری سے مطلع کردیا۔ملزمان شہزاد اور مصباح کو مزیدکارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قائم ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہیای پولیس ایپ کی مدد سے مجرمان کی شناخت کا عمل جاری رہے گا۔