نیوزی لینڈ: مقدس پہاڑ کو انسانوں کا درجہ دیدیا گیا

 ویلنگٹن (آئی این پی )نیوزی لینڈ کی حکومت نے مقامی قبائل میں مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ کو انسانوں کا درجہ دے دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ٹاراناکی پہاڑ کو ماوری قبائل اپنے آبائو اجداد میں شمار کرتے ہیں اور ایک عرصے سے اسے انسانی حقوق دلوانے کے لیے تحریک چلا رہے تھے۔گذشتہ روز نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کیا جس کے تحت تاراناکی پہاڑ میں توڑ پھوڑ اور اسے نقصان پہنچانے پر کسی انسان کو نقصان پہنچانے کے برابر سزا دی جائے گی۔